Support the largest ever research project (100 Volumes+) on the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ.
Your support ensures that his message, mission and teachings reach billions of hearts across the world. Donate Now!

Encyclopedia of Muhammad

آپ ﷺ کی پلکیں مبارک

Published on: 21-Oct-2023

(حوالہ: مفتی سیّد شاہ رفیع الدین ہمدانی ، ڈاکٹر عمران خان، علامہ محمد حسیب احمد، علامہ سعید اللہ خان، علامہ سیّدمحمد خالد محمود شامی،سیرۃ النبی ﷺ انسائیکلوپیڈیا، جلد-2، مقالہ: 19، مطبوعہ: سیرت ریسرچ سینٹر، کراچی، پاکستان، 2018ء، ص: 359-362)

حضور اکرمsym-1کے ظاہری حسن کا کمال یہ تھاکہ آپ sym-1کےجسم مبارک کے جملہ اعضاء اپنی مثال آپ تھے۔صحابہ کرام sym-7نے آپ sym-1کے مبارک پلکوں کی کیفیت اور حسن و جمال تک کو کما حقہ محفوظ کیا ہے ۔ حضور sym-1کے اعضائے مبارکہ میں پلکوں کے بھی اوصاف بیان کیے گئے ہیں۔آپ sym-1سر تاپا حسنِ کامل کا پیکرِ رعنا تھےجس کو ہر دور کے ہر سیرت نگار نے بیان کیا ہے۔ طبقات ابن سعد میں ابن سعد نے نقل کیاہے کہ نبی اکرم sym-1کی پلکیں لمبی تھیں۔1

حسین پلکیں

آنکھوں پر حسین پلکیں ان کے حسن کو دوبالا کرتی ہیں۔حضور اکرم sym-1کی مبارک آنکھوں کی پلکیں گہری سیاہ، دراز اور گھنی تھیں۔چنانچہ ان اوصاف کو بیان کرتے ہوئےحضرت مولیٰ علیsym-5 فرماتے ہیں:

كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم عظیم العینین، أھدب الأشفار، مشرب العین بحمرة.2
آپ sym-1کی آنکھیں بڑی ،سرخی مائل اور دراز(لمبی) پلکوں والی تھیں ۔

اس روایت کو صاحب امتاع نے بھی اپنی کتاب میں نقل کیا ہے۔3آپ sym-1کی آنکھیں سیاہ،سرمگیں تھیں اور آنکھوں کے ساتھ پلکیں بھی لمبی اور خوبصورت تھیں۔ اھدب الاشفار کامطلب بیان کرتے ہوئے شارحین ِحدیث فرماتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے کہ حضوراقدس sym-1کی پلکیں بہت خوبصورت تھیں ۔ 4

ایک اور روایت میں ہے کہ حضرت مولیٰ علیsym-5 نے حضور اکرمsym-1 کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا:

قیل لعلى: انعت لنا رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم فقال: كان أبیض مشربا بیاضه حمرة. قال: وكان أسود الحدقة، أھدب الأشفار. 5
حضرت مولی علیsym-5 سے عرض کیا گیا: ہمیں رسول اللہ sym-1کےحلیہ کےاوصاف بیان کیجئے۔حضرت علی sym-5نے فرمایا: آپ sym-1سفید رنگ کے تھےجو سرخی مائل تھا،آنکھوں کی پتلیاں سیاہ تھیں،پلکیں گھنی اور لمبی تھیں۔

اس حدیث مبارکہ کو صاحب احادیث المختارۃ نے بھی نقل کیا ہے۔ 6سیّدنا علی sym-5جب حضور اکرم sym-1کے حسن و جمال اور چہرہ مبارک کی شادابی و شگفتگی بیان فرماتے تو یوں گویا ہوتے:

كان فى الوجه تدویر، أبیض مشرب، أدعج العینین، أھدب الأشفار. 7
حضور sym-1کا چہرہ گول سفید سرخی مائل تھا، آنکھیں سیاہ تھیں پلکیں لمبی اور گھنی تھیں۔

آپ sym-1کی پلکیں بھی سیاہ اور دراز تھیں جن پر گھنے بال آنکھوں کی فراخی اور حسن میں اضافہ کیے ہوئے تھے۔8

حضرت ابو ہریرہ آپ sym-1کی پلکوں کے حُسْنِ رنگ کوبیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

عن أبى ھریرة. أنه كان ینعت النبى صلى اللّٰه علیه وسلم قال: كان أھدب أشفار العینین.9
حضرت ابو ہریرہ حضوراکرم sym-1کی مدحت بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حضور sym-1لمبی اور گھنی پلکوں والے تھے۔

ابن سعد نے بھی اس روایت کونقل کیا ہے۔10یاد رہے پلکوں کادرازہوناآنکھ اورچہرے کے حسن و جمال کی علامت ہیں ۔11اسی حوالہ سے ام معبد sym-8 کی بیان کردہ روایت میں منقول ہے:

وفى أشفاره عطف. وفى لفظ: وطف.12
آپ sym-1کی پلکیں مڑی ہوئی تھیں۔ایک روایت میں"وطف" کا لفظ بھی ہے۔13

اسی طرح حضرت حسان بن ثابت sym-5 سے بھی یہی مروی ہے کہ آپsym-1کی پلکیں مبارک خم دار تھیں۔14

ویسے بھی اگر پلکیں بالکل سیدھی ہوں تو ان کا حسن باقی نہیں رہتا بلکہ اس کی کیفیت اُکھڑے ہوئے تنکوں یا کنگی کے دانتوں کی مثل ہوجاتی ہے اورا سکے برعکس پلکوں میں خمیدگی اس کے جمال و کمال میں اضافہ کردیتی ہے۔

اسی طرح آپsym-1کے حلیہ مبارک کا ذکر کرتے کرتے ہوئے امام طبرانی sym-4 ایک روایت نقل فرماتے ہیں:

الا فانظروا رجلا منكم وسیطا عظاما جساما ابیض بضیاء اوطف الاھداب سھل الخدین اشم العرنین.15
اےلوگو! اپنے میں سےایک آدمی کودیکھو اس کا جسم اطہر انتہائی متناسب ،رنگ سفید پلکیں لمبی، رخسار ہموار اور ناک مبارک بلند ہے۔

ان تمام احادیث مبارکہ سے نبی اکرم sym-1کی چشمان مبارک کا حسنِ بے مثال اس طور پر واضح ہورہاہے کہ انسانی وجود میں آنکھیں جتنی خوبصورت ہوتی ہیں قدرتی طور پر ہر انسان کا پورا چہرہ اور پھر پورا وجود اس حسن کا پرتو لگنے لگ جاتا ہے۔آنکھوں کے حسن کا تعلق چونکہ پلکوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے اسی وجہ سے رب تعالیٰ نے آپ sym-1کے دوسرے جسمانی اعضاء کی طرح آپ sym-1کی چشمانِ مقدس کو بھی کشادہ پلکوں کے ساتھ نہایت حسین وجمیل بنایا تھا ۔ بڑی اور کشادہ پلکوں والی آنکھیں اور وہ بھی سرمگین پھر اُس پر مستزاد کہ وہ شرم وحیاء کا خوبصورت مرقع ہوں ،توایسی چشمان مبارک کے حسن و جمال کا کیا عالم ہوگا؟اس کا حقیقی اندازہ تو ان نگاہوں کے نصیب میں رہا تھا جنہوں نے آپ sym-1کی مذکورہ صفات کی حاملین چشمانِ مقدس کا ایمان اور عقیدت کے ساتھ دیدار کیا تھا۔

آپ sym-1کے جسم مبارک کا ہر ہرعضو رب کی اعلیٰ تخلیق کی طرف اشارہ کرتا تھا۔آپ sym-1بلا شک و شبہہ حسن و جمال کا مرقع ، رعنائیوں اور دلکشیوں کا بے مثال نمونہ اور شاہکار ربوبیت تھے۔ اس حسن و خوبصورتی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے آپ sym-1کو اپنی ذات کے حسن و جمال پر دلیل بنایا۔ اور اسی کمالِ تخلیق کے ذریعہ قدرت نے آپ sym-1کو رب کی قدرت پر معجزہ بنایا تاکہ لوگ آپ کی دلکشی میں اس طرح محو رہیں کہ وہ آپ sym-1کے ماسواء کسی ذات کے شخصیت کی جازبیت اور خیال اور تصور تک میں بھی گم ہونے کا خیال دل و دماغ میں نہ لاسکیں۔ بلکہ ان کی کیفیت بھی "فَاِنَّكَ بِاَعْيُنِنَا "کی سی ہوکر رہ جائے۔اسی رعنائیوں کے مراکز میں سے آپ sym-1کی دار اور گہری سیاہ پلکیں مبارکہ بھی تھیں۔جن کی طرف اٹھنے والی ہر نظر اپنی ہی نظر کا دیوانہ مستانہ بنجایا کرتا تھا۔انسانی وجاہت میں یہ پلکیں ایک خاص اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اور بلا شبہ نبی اکرم sym-1کی ان پلکوں نے آپ sym-1کی وجاہت و جمالیت میں مزید چاندی کا اضافہ کردیا تھا۔


  • 1  محمد بن سعد، طبقات ابن سعد،ج-2،مطبوعہ:نفیس اکیڈمی ،کراچی،پاکستان، 1389ھ،ص:131
  • 2  أحمد بن محمد بن أبى بكر بن عبد الملك القسطلانى، المواهب اللدنية بالمنح المحمدية، ج-2، مطبوعۃ: االتوفيقية، القاهرة، مصر، (لیس التاریخ موجودًا)، ص:16
  • 3  احمد بن علی بن عبد القاد ر تقی الدین المقریزی، امتاع الاسماع بما للنبی ﷺ ، ج- 2، مطبوعۃ، دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1999ء، ص: 158
  • 4  عبدالقیوم حقانی،شرح شمائل ترمذی،ج-1، مطبوعہ: مطبع عربیہ ، لاہور، پاکستان،2002ء، ص:117
  • 5  أبو بكر أحمد بن الحسين البيهقى، دلائل النبوة، ج-1، مطبوعۃ، دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 1405 هـ، ص:212
  • 6  ابو عبداﷲ ضیاء الدین محمد بن عبد الواحد مقدسی، احادیث المختارۃ، ج-2، مطبوعۃ، دارالخضر للطباعۃ والنشر والتوزیع، بیروت، لبنان، 2000ء، ص: 316
  • 7  أبو بكر أحمد بن الحسين البيهق، دلائل النبوة، ج-1، مطبوعۃ، دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 1405 ﻫ، ص:212
  • 8  مفتی محمد خان قادری، شاہکار ربوبیت،مطبوعہ، کاروانِ اسلام پبلیکیشنز ، لاہور، پاکستان، 2005ء، ص: 197
  • 9  أبو بكر أحمد بن الحسين البيهقى، دلائل النبوة، ج-1، مطبوعۃ، دار الكتب العلمية، بيروت، 1405ﻫ، ص:212
  • 10  محمد بن سعد بصری، طبقات ابن سعد، ج- 1، مطبوعۃ، دار صادر، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص: 414
  • 11  عبدالصمدریالوی/منیر احمد وقار، خصائص نبوی شرح شمائل ترمذی، مطبوعہ، انصارالسنہ پبلیکیشنز ، لاہور، پاکستان، (سن اشاعت ندارد)، ص:86
  • 12  امام محمد بن یوسف الصالحی شامی، سبل الھدی والشاد،ج-2، مطبوعۃ، دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 1971ء ، ص:23
  • 13  امام محمد بن یوسف الصالحی شامی (مترجم:ذوالفقار علی ساقی)، سُبل الہدیٰ، ج-2، مطبوعہ، زاویہ پبلیشر ز،لاہور،پاکستان ،2015ء، ص:571
  • 14  حسان بن ثابت، دیوان، مطبوعۃ، دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجودًا)، ص: 58
  • 15  سلیمان بن احمد طبرانی، المعجم الکبیر، حدیث :661، ج- 24، مطبوعۃ: مکتبۃ ابن تیمیۃ القاھرۃ، مصر، 1984ء، ص: 259- 260

Powered by Netsol Online