Support the largest ever research project (100 Volumes+) on the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ.
Your support ensures that his message, mission and teachings reach billions of hearts across the world. Donate Now!

Encyclopedia of Muhammad

آپ ﷺکی کلائی مُبارک

Published on: 31-Oct-2023

(حوالہ: مفتی سیّد شاہ رفیع الدین ہمدانی ، علامہ محمد حسیب احمد، علامہ سعید اللہ خان، علامہ سیّدمحمد خالد محمود شامی،سیرۃ النبی ﷺ انسائیکلوپیڈیا، جلد-2، مقالہ: 32، مطبوعہ: سیرت ریسرچ سینٹر، کراچی، پاکستان، 2018ء، ص: 462-465)

اللہ تبارک وتعالی عدل کا حکم دیتا ہے1 اور عدل کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے ۔2 عادل کی صفت یہی ہوتی ہے کہ وہ ہر ہر شئی کو اس کی مناسب مقام اور حالت میں رکھتا ہے۔یہ نظام ِ کائنات گواہ ہے کہ اس کا بنانے والا عادل ہے۔اسی عادل ذات عالیہ نے اپنے وجود کی خبر دینے کے لیے جس ہستی مقدس sym-1کی تخلیق فرمائی وہ ہستی مقد س sym-1فی الحقیقت اسی صفتِ عدل کا مظہر کامل ہے۔حضور نبی اکرم sym-1ہی وہ شاہکار ربوبیت ہیں کہ جن کو دیکھنے والاپکار اٹھتا کہ میں نے آپ sym-1جیسا نہ آپ sym-1سے پہلے کبھی دیکھا اور نہ آپ sym-1کے بعد دیکھا۔3حضور اکرم sym-1بے پناہ حسن وکمال رکھتے تھے اور آپ sym-1کا جسم اقدس بھی اسی طرح مھبط ِ انوار تھا۔اسی جسم اقدس کا ایک حصہ آپ sym-1کی کلائیاں مبارک بھی ہے جو انتہائی خوبصورت تھیں۔آپ sym-1کی کلائیاں لمبی اور بڑی بڑی تھیں جو طاقت و قوت اورمضبوطی کی علامت ہیں ۔ حضور اکرم sym-1کی کلائیاں مبارک بڑی عظمت والی تھیں اور طویل بھی۔

آپ sym-1کی کلائیاں دراز تھیں

اسی حوالہ سے حضرت ہند بن ابی ہالہ sym-5سے روایت ہے:

كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم طویل الزندین.4
"حضور sym-1کی کلائیاں لمبی تھیں۔"

اس حدیث کوامام ابن جوزی sym-4نے بھی روایت کیا ہے ۔5

اسی طرح حضرت ابوہریرہ sym-5سے روایت ہے:

كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم شبیح الذراعین اى طویلھما.6
رسول اللہ sym-1کی کلائیاں شبیح یعنی لمبی تھیں۔

ابن سعد نے بھی اس روایت کو ذکر کیا ہے۔7

حافظ ابو بکر بن ابی خیثمہ sym-4نے لکھا ہے:

كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم عبل العضدین والذراعین طویل الزندین.8
رسول اللہ sym-1کے بازو اور کلائیاں پُر از گوشت تھیں اور لمبی بھی تھیں۔

امام بیہقیsym-4 نےبھی اس روایت کو ذکرفرمایا ہے ۔9 امام یوسف الصالحی الشامیsym-4 نقل کرتے ہیں:

طویل الزندین رحب الراحة.10
حضور sym-1کے بازو اور کلائیاں لمبی تھیں اور گدازتھیں۔11

محمد بن عیسی الترمذی sym-4اس حوالہ سے روایت کرتے ہیں:

رحب الراحة شثن الكفین.12
(آپ sym-1) کثیر العطاء تھےاورآپ sym-1کی ہتھیلیاں فراخ اورکشادہ تھیں۔

نشوان بن سعید رسول اکرم sym-1کی اسی صفت کو بیان کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں:

وفى صفة النبى علیه السلام: كان طویل الزندین.13
نبی علیہ صلٰوۃ والسلام کے حلیہ کی صفات میں سے ہےکہ آپ sym-1کی کلائیاں دراز تھیں۔"

ان روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اکرم sym-1کی کلائیاں مبارک لمبی و کشادہ تھیں اور اس کے ساتھ ساتھ نرم و گداز بھی تھیں۔

حضور کی کلائیاں بے بال نہ تھیں

رسول اکرم sym-1کی کلائی مبارک پر بال بھی تھے جو حسن کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔چنانچہ امام محمد بن یوسف الصالحی شامی اس حوالہ سے ذکر کرتے ہیں :

وقال ھند بن أبى ھالة: كان رسول اللّٰه صلى اللّٰه علیه وسلم أشعر الذراعین.14
ہند بن ابی ہالہ sym-5نے بیان کیا:آپ sym-1کی کلائیوں پر بال تھے۔

یعنی رسول مکرم sym-1کے جسم اطہر کے جن حصوں پربال مبارک تھے ان میں سے آپ sym-1 کی کلائیاں بھی ہیں ۔

مذکورہ روایات سے واضح ہوتا ہے کہ آپ sym-1کی کلائیاں سفید رنگ کی تھیں جس سے نو رکی کرنیں ظاہر ہوتی تھیں اور یہ بھی معلوم ہوا کہ آپ sym-1کی کلائیاں لمبی تھیں جو آپ sym-1کےحسن وجمال میں اضافہ کرتی تھیں ۔مردانہ ہاتھ،بازواورکلائیاں اگر مردانہ وجاہت کا اظہار کرتی ہوں توشخصیت کے باوقار،مضبوط ،بہادر اور قوی ہونے کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔جس طرح پتلی اور کمزور کلائیاں نسوانی حسن کا خاصہ سجھی جاتی ہیں ویسے ہی مضبوط اور بڑی کلائیاں مردانہ حسن کا وصف ہواکرتی ہیں ۔ اگر یہی کلائیاں بڑی اور مضبوط ہونے کے ساتھ سفید وچمکدار ہوں تو اس کی جمال و رعنائی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔اللہ تبارک وتعالی نے رسول مکرم sym-1کے جسم مبارک کے حسن وجمال کی طرح آپ sym-1کی کلائیاں بھی بڑی حسین بنائی تھیں جو شجاعت ومردانگی کی علامت تھیں ۔ اسی لیے اللہ کے رسول sym-1نے اپنی کلائیوں کی مضبوطی،قوت اور کمال تحرک کی بدولت میدان جنگ میں تلوار ،نیزے،بھالے،تیر اور کمان کا استعمال فرمایا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ گھوڑاسواری ،لڑائی ،دشمنوں کے وار کو روکا بھی ہے۔

آج اگر کوئی شخص ایک ہاتھ میں اس دور کی وزنی تلوار اور دوسرے ہاتھ میں اس وزنی ڈھال کو تھام کر میدان جنگ میں دشمنوں کے سامنے آنے کی کوشش کرے تو جنگ وقتال اور حملہ ودفاع کرنا توبعد کی بات ہے صرف اس تلوار اور ڈھال کو حرکت دینے سے ہی اس کی کلائیاں جواب دے جائیں گی۔یہ صرف اللہ کاہی کمال تھا کہ اس قدفر نازک اندازہونے کے باوجود مردانگی اور شجاعت کی جملہ صفات آپ sym-1کے جسم کے ہر عضوسے عیاں تھیں ۔باالخصوص آپ sym-1کی کلائیوں کی ملائمت اور نفاست نے قوت اور مضبوطی کے ساتھ ملکر آپ sym-1کے پیکرِرعناکو حسن وشجاعت کا پیکر رعنابنادیاتھا۔


  • 1  القرآن ، سورۃ النحل89:16
  • 2  القرآن ، سورۃ الحجرات9:49
  • 3  محمد بن سعد البصری، طبقات ابن سعد ، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1990ء،ص:318
  • 4  محمد بن عیسیٰ ترمذی ، الشمائل المحمدیۃ، حدیث:7، مطبوعۃ :دار الحدیث للطباعۃ والنشر والتوزیع، بیروت، لبنان، 1988ء، ص: 13-11
  • 5  ابو الفرج عبد الرحمن بن الجوزى، الوفا بأحوال المصطفى، ج-2، مطبوعة: المؤسسة السعيدية، الرياض، السعودية، ص:54
  • 6  ایضًا، ص: 44
  • 7  محمد بن سعد بصری ، طبقات ابن سعد ، ج -1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ ، بیر وت، لبنان، 1990ء، ص:318
  • 8  محمد بن یوسف الصالحی الشامی ، سبل الہدی والرشاد ، ج -2 ، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ ،بیروت، لبنان،1993ء ، ص:73
  • 9  ابوبکر احمد بن حسین البیہقی ، دلائل النبوۃ ، ج-1، مطبوعۃ: دار الکتب العلمیۃ، بیروت، لبنان، 1405ھ، ص:305
  • 10  محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الھدی والرشاد، ج-2، مطبوعۃ: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 1971ء، ص:73
  • 11  محمد بن یوسف الصالحی شامی ، سُبل الہدیٰ (مترجم:ذوالفقار علی ساقی)، ج-2، مطبوعہ: زاویہ پبلیشر ، لاہور، پاکستان ، 2012ء، ص: 609
  • 12  ابو عیسی محمد بن عيسٰى الشمائل المحمدية، ج-1، مطبوعۃ: دار إحياء التراث العربي، بيروت، لبنان،ص:23
  • 13  نشوان بن سعيد الحميرى اليمني، شمس العلوم ودواء كلام العرب من الكلوم، ج-5،مطبوعۃ : دار الفكر المعاصر، بيروت، لبنان، 1999 ء، ص:2847
  • 14  محمد بن یوسف الصالحی الشامی، سبل الھدی والرشاد، ج-2، مطبوعۃ: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 1971 ء، ص:73

Powered by Netsol Online