Support the largest ever research project (100 Volumes+) on the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ.
Your support ensures that his message, mission and teachings reach billions of hearts across the world. Donate Now!

Encyclopedia of Muhammad

اُسْطُوانَہ عَائِشَہ

Published on: 21-Nov-2022

اس ستون کا دوسرانام "اسطوانہ قرعہ" بھی ہے۔یہ وہ بابرکت مقام ہے جس کے بارے میں حضورﷺ نے ارشادفرمایا :میری مسجد میں ایک ایسی جگہ ہے کہ اگر لوگوں کو وہاں نماز پڑھنے کی فضیلت معلوم ہوجائےتویہاں جگہ پانے کے لیے انہیں آپس میں قرعہ اندازی کی نوبت پیش آئے۔صحابہ کرامsym-7 اس تگ ودو میں رہا کرتے تھے کہ کسی طرح اس جگہ کے بارے میں متعین طور پر انہیں معلوم ہوجائے ۔آپﷺ کی وفات کے بعد ام المؤمنین حضرت عائشہ sym-6نے اپنے بھانجے حضرت عبداللہ بن زبیر sym-8کو اس جگہ کے بارے میں متعین طور پر بتادیا تھا۔اسی لیے اس جگہ کی نسبت سے قائم ستون کوحضرت عائشہ sym-6کی طرف منسوب کیا گیاہے۔یہ ستون ریاض الجنّہ کے درمیان میں ہے۔ یہی وہ جگہ ہے جہاں آپﷺ نے تحویل قبلہ کے بعد 10 مہینے اورچند دنوں تک نمازِ باجماعت کی امامت کروائی ۔ اس کے بعد(امام کے لیے )محراب نبوی ﷺکی جگہ مقرر فرمائی۔

Powered by Netsol Online