Support the largest ever research project (100 Volumes+) on the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ.
Your support ensures that his message, mission and teachings reach billions of hearts across the world. Donate Now!
لفظ "سیرت" لغوی طور پر "راہ" یا "راستہ" کے معنی میں آتا ہے اور اس کی جمع "سیر" ہے۔ دائرہ معارف اسلامیہ کے مطابق اس کی قابل قبول تعریف یہ ہے کہ یہ حضرت محمد کی سوانح حیات کو ظاہر کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کی تعریف صرف غزوات (جو کہ رسول اللہ
کی جنگیں تھیں) اور سرایا (جو کہ حضرت محمد
کی طرف سے بھیجی گئیں مہمات تھیں) تک محدود تھی۔ اسی لیے سیرت کی ابتدائی کتابوں کو "مغازی ابن اسحاق " یا "سیرت ابن اسحاق " کے نام سے جانا جاتا ہے۔ زمانہ کے تغیر کے ساتھ بعد کےمحققین اور سیرت نگاروں نے سیرت کے معنی کو وسیع کیا اور اب یہ لفظ حضرت محمد
کی سوانح حیات کو آپ کی بابرکت ولادت سے لے کر آپ کی وفات تک، ظاہر کرتا ہے۔