Support the largest ever research project (100 Volumes+) on the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ.
Your support ensures that his message, mission and teachings reach billions of hearts across the world. Donate Now!

Encyclopedia of Muhammad

نبی

Published on: 09-Dec-2024

نبی کا لغوی معنی ہے ''غیب کی خبر دینے والا'' چونکہ یہ حضرات اللہ تعالیٰ کے رب ہونے، اس کی تعلیمات کے سچ ہونے اور اپنی نبوت کے حق ہونے پر لوگوں کو دلیل کے طور پر غیب کی خبریں دیتے ہیں اس لیے انہیں بھی نبی و انبیاءکہا جاتا ہے ۔ اللہ رب العزت نے نوعِ انسانی کی رہنمائی و ہدایت کے لیے کم و پیش ایک لاکھ چوبیس ہزار (1,24000)انبیاء کرام مبعوث فرمائےتاکہ وہ لوگوں کو حق وباطل میں فرق، سچ و جھوٹ میں تمیز اور گناہوں سے بچ کر نیکیوں پر عمل کرنے کی تعلیم دیں جن پر عمل کرکے یہ بنداگانِ خدا دنیاوی حیات کو پرسکون اور آخرت کی زندگی کو کامیاب بنا سکیں اور اللہ تعالیٰ کے نیک و صالح بندے بن کر اس کی محبت و معرفت پا نے والے بن جائیں۔

Powered by Netsol Online