Support the largest ever research project (100 Volumes+) on the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ.
Your support ensures that his message, mission and teachings reach billions of hearts across the world. Donate Now!

Encyclopedia of Muhammad

اَبْواء (غزوہ)

Published on: 21-Nov-2022

اس غزوہ کو" غَزوَہءِ وَدَّانَ "بھی کہتے ہیں جو ابواء کے مقام پر صَفر کے مہینے میں پہلی ہجری میں ہوا۔واضح رہے کہ ابواء اور وَدَّانَ دومختلف بستیوں کے نام ہیں جن کی نسبت سے اس غزوہ کو دو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے۔حضورﷺ کی حیات مبارکہ میں یہ پہلا غزوہ تھا جس میں آپﷺ اپنے ساتھ ساٹھ مہاجرین کو لےکر مدینہ منورہ سے قریش کے ایک تجارتی قافلے کے تعاقب میں نکلے تھے۔یہ قافلہ تجارت کے بعد شام سے مکہ جارہاتھا۔حضورﷺ جب یہاں پہنچے تو قریش کا قافلہ یہاں سے نکل چکا تھا اس لیے یہاں جنگ کی نوبت نہیں آئی تھی۔

Powered by Netsol Online