Support the largest ever research project (100 Volumes+) on the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ.
Your support ensures that his message, mission and teachings reach billions of hearts across the world. Donate Now!
شہرِ اُور (Ur) جنوبی میسوپوٹیمیا کے ایک سمیرین شہر کا نام ہے جوموجودہ جنوبی عراق کے خطہ تل ٱلْمُقَيَّر میں واقع ہے۔ یہ شہر بابل کے جنوبِ مشرق سے تقریباً دوسو پچّیس (225) کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔اگرچہ اُور (Ur) کسی زمانے میں خلیج فارس پر فرات کے قریب ایک ساحلی شہر تھا،لیکن اب فرات کے جنوبی کنارے پر، ناصریہ سے سولہ (16) کلومیٹر کے فاصلے پر حالیہ عراق میں واقع ہے۔بائبل کی روایت کے مطابق یہ شہر اپنی بائبلی انجمنوں اور ایک قدیم تجارتی مرکز کے طور پر مشہور ہے۔