encyclopedia

سیرت

Published on: 03-Dec-2024

سیرت

لفظ "سیرت" لغوی طور پر "راہ" یا "راستہ" کے معنی میں آتا ہے اور اس کی جمع "سیر" ہے۔ دائرہ معارف اسلامیہ کے مطابق اس کی قابل قبول تعریف یہ ہے کہ یہ حضرت محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی سوانح حیات کو ظاہر کرتا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کی تعریف صرف غزوات (جو کہ رسول اللہ Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی جنگیں تھیں) اور سرایا (جو کہ حضرت محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی طرف سے بھیجی گئیں مہمات تھیں) تک محدود تھی۔ اسی لیے سیرت کی ابتدائی کتابوں کو "مغازی ابن اسحاق " یا "سیرت ابن اسحاق " کے نام سے جانا جاتا ہے۔ زمانہ کے تغیر کے ساتھ بعد کےمحققین اور سیرت نگاروں نے سیرت کے معنی کو وسیع کیا اور اب یہ لفظ حضرت محمد Sallallah o Alaih Wa aalihi Wasallam کی سوانح حیات کو آپ کی بابرکت ولادت سے لے کر آپ کی وفات تک، ظاہر کرتا ہے۔

Powered by Netsol Online