Encyclopedia of Muhammad

پنچ تنتر

یہ قدیم ہندوستان کی ایک ایسی کتاب ہے جس میں شاعرانہ طرز اور نثر کے انداز میں جانوروں کی ایسی کہانیوں کو ترتیب دیا گیا ہے جس میں اخلاقی اور سماجی پہلو ہیں۔ یہ کتاب فارسی اور عربی میں کلیلہ و دمنہ کا ماخذ بھی ہے۔ یہ اخلاقی خوبیوں اور خاندانی ومعاشرتی فرائض کی پابندی کے ساتھ ساتھ دیوتاؤں ، لوگوں اور جانوروں کے ساتھ جڑی ضرب المثال اور اقوال کے ذریعہ حکمرانی کے کام میں تدبر کا درس بھی دیتی ہے، ان کہانیوں سے جو تعلیم دی گئی ہے اس سے انسانی جذبات اور محسوسات وابستہ ہیں۔ پنچ تنتر پانچ ابواب پر مشتمل ہے، اسی وجہ سے اسے پنچا (پانچ)تنتر (کتاب) کہا جاتا ہے۔یہ کتاب سنسکرت میں ہے اور محققین کا خیال ہے کہ اسے وشنو شرما نے تیسری صدی قبل مسیح میں تحریر کیا۔