Encyclopedia of Muhammad

اُسْطُوَانَہ سَرِیْر

یہ ستون مسجد نبوی ﷺ میں اُس جگہ ایستادہ ہےجہاں نبی کریمﷺاعتکاف فرمایا کرتے تھے۔حالتِ اعتکاف میں رات کے وقت آرام کے لیے آپ ﷺ کا بستر مبارک یہاں بچھایا جاتا تھا۔یہ ستون روضہ اطہر کی کھڑکی سے متصل ہے۔اس کھڑکی سے ٹیک لگاکر آپﷺ جب آرام فرماتے تو ام المؤمنین سیدہ عائشہ آپ ﷺ کےسرِ مبارک میں تیل ڈال کربالوں میں کنگی فرمایا کرتی تھیں۔اس ستون کا آدھا حصہ حجرہ مبارک کے اندر اور بقیہ آدھا ریاض الجنّۃ میں ہے۔