Support the largest ever research project (100 Volumes+) on the Seerah of Prophet Muhammad ﷺ.
Your support ensures that his message, mission and teachings reach billions of hearts across the world. Donate Now!

Encyclopedia of Muhammad

کاتبین و ادوات کتابت وحی

Published on: 16-Nov-2024

نزول وحی کے بعد حضورsym-1نے صحابہ کرامsym-7 میں سے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے انہیں نازل ہونے والی وحی کو تحریر کرنے پر مامور فرمادیا تھا تاکہ جمیع اہلِ ایمان تک وحی الٰہی اور پیغامِ ربّانی کو صحیح اور باحفاظت طریقہ سے پہنچایا جائے۔ جن صحابہ کرام sym-7کوحضورsym-1نے اِس مقدس کام کی سعادت کے حصول کے لیےمختلف مواقع پر نامزد فرمایا تھا ان کے اسمائےگرامی درج ذیل ہیں :

  1. حضرت ابو بكر الصديق sym-5
  2. حضرت عمر بن الخطاب sym-5
  3. حضرت عثمان بن عفان sym-5
  4. حضرت علی بن ابی طالب sym-5
  5. حضرت حذیفہ بن الیمان sym-5
  6. حضرت عباسsym-5
  7. حضرت زید بن ثابتsym-5
  8. حضرت خالد بن ولیدsym-5
  9. حضرت زبیر بن عوامsym-5
  10. حضرت معاذ بن جبل الخزرجیsym-5
  11. حضرت جعفر sym-5
  12. حضرت ثابت بن قیسsym-5
  13. حضرت طلحہ بن عبید اللهsym-5
  14. حضرت ابان بن سعید بن العاصsym-5
  15. حضرت ابوایوب انصاری sym-5
  16. حضرت ابو سفیان sym-5
  17. حضرت ارقم بن ابی الارقمsym-5
  18. حضرت ابو سلمہ عبد الله بن عبد الاسدsym-5
  19. حضرت ابی بن کعبsym-5
  20. حضرت بریده بن الحصيبsym-5
  21. حضرت جہم بن سعد sym-5
  22. حضرت حاطب بن عَمرو بن عبد الشمسsym-5
  23. حضرت جہیم بن الصلتsym-5
  24. حضرت حصین بن نمیرsym-5
  25. حضرت حنظلہ بن الربیعsym-5
  26. حضرت حويطب بن عبد العربیsym-5
  27. حضرت خالد بن سعید بن العاصsym-5
  28. حضرت السّجلsym-5
  29. حضرت سعیدبن سعيد بن العاصsym-5
  30. حضرت عامر بن فہیرهsym-5
  31. حضرت عبد الله بن الارقم sym-5
  32. حضرت عبد الله بن ابی بكر الصديق sym-5
  33. حضرت عبد الله بن رواحہ بن ثعلبہsym-5
  34. حضرت عبدالله بن زید بن عبد ربہsym-5
  35. حضرت عبد الله بن عبد اللہ بن ابی بن سلولsym-5
  36. حضرت شرحبيل بن حسنہsym-5
  37. حضرت عبد الله بن حنظلsym-5
  38. حضرت عبد الله بن سعد بن ابی سرح sym-5
  39. حضرت عقبہ sym-5
  40. حضرت العلا بن الحضرمیsym-5
  41. حضرت العلا بن عقبہsym-5
  42. حضرتعمروبن العاص قرشی السہمیsym-5
  43. حضرت محمد بن مسلمہ بن سلمہsym-5
  44. حضرت معاویہ بن ابی سفیانsym-5
  45. حضرت معیقیب بن ابی فاطمہ الدوسیsym-5
  46. حضرت المغيرة بن شعبۃ بن ابي عامر الثقفيsym-5
  47. نصرانی من الانصارsym-5
  48. حضرت یزید بن ابی سفیان الاُمویsym-51

ادوات کتابت وحی

قرآن مجید کے مختلف اوقات میں نازل شدہ اجزا کو ضبط تحریر میں لانے کے لیے اس زمانہ میں چونکہ عرب میں کاغذ کمیاب تھا لہذا کاتبین وحی جن اشیاء کو کتابت کے لیے استعمال کرتے تھے وہ زیادہ تر پتھر کی سلوں اور چمڑے کے پارچوں، کھجور کی شاخوں،بانس کے ٹکڑوں، درخت کے پتوں اور جانوروں کی ہڈیوں پر مشتمل تھیں۔ کبھی کبھی کاغذ کے ٹکڑے بھی استعمال کئے جاتے تھے لیکن زیادہ تر یہ ادوات نبا تاتی اشیا ءاور جانوروں کی کھال یا جھلّی سے بنی ہوئی ہوا کرتی تھیں جنہیں ایک ہی لفظ ”جِلد“سے موسوم کیاجاتا تھا۔ ‘‘جلد “سے بنی ہوئی مختلف اقسام کی یہ اشیاء عمومی طور پر رق، ادیم ،قضیم، عسیب، کرانیف، اکتاف،اقتاب، عظام، لخاف، اضلاع وغیرہ جیسی اشیاء پر مشتمل تھیں جن پر کا تبین وحی قرآن مجید تحریرفرماتے تھے۔ ان اَدواتِ کتابت کے مابین تھوڑا تھوڑا فرق موجود تھا جس کو ذیل میں بیان کیا جارہا ہے:

رَق

رَق کا لفظ رقیق سے ماخوذ ہے جس کے معنی"باریک "کے ہیں۔اسی لیے"ثوب رقیق " کا معنی باریک کپڑے کے اور"رق "کاغذ کے مشابہ اس چیز کو کہتے ہیں جس پر لکھا جا سکے۔ 2 اسی لیے جب عربی میں کہا جائے (یکتب علی الرق )تو اس کا مطلب ہوتا ہے "جلد رقیق یکتب فیہ "یعنی وہ باریک چمڑا جس پر لکھا جاتا ہے۔

زمانہ قدیم میں جن کتابوں اور تحریروں کو عرصہ دراز تک محفوظ رکھنا مقصود ہوتا تھا ان کو ہرن کی باریک کھال پر لکھا جاتا تھا۔ یہ کھال خاص طور پر باریک جھلی کی شکل میں تیار کی جاتی تھی اوراس کو عرف ِعام میں "رَق" کہا جاتا تھا اور اہلِ کتاب عام طور پر تورات، زبور، انجیل اور دیگر صحفِ انبیاء sym-3 کو اسی " رَق "پر لکھا کرتےتھے تا کہ یہ کتا بیں عرصہ دراز تک محفوظ رہ سکیں۔قرآن کریم کو بھی دوسری اشیا ء کے ساتھ ساتھ اسی باریک چمرے پر لکھا جاتاتھا۔

ادیم

ادیم سے مراد ایسا سرخ چمڑا تھا جس کو دباغت کے بعد قابلِ تحریر بنایا جاتا تھا چنانچہ کھال کے بالوں کو تیز دھار چھریوں سے چھیل کر صاف کر دیا جاتا تھا۔ پھر اس کو کھردرے پتھر سے رگڑکر خوب چکنا کیا جاتا تھا اور پھر اس سے لکھنے کا کام لیا جاتا تھا۔ حدیث رسول sym-1میں بھی اس دباغت شُدہ چمڑے کا ذکر بطورِ کاغذ کے ملتا ہے۔ جیسا کہ حضرت رافع بن خدیج سے مروی ہے:

فإن المدينة حرم حرمها رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم، وهو مكتوب عندنا في أديم خولاني،3
بے شک مدینہ منورہ بھی حرم ہے جسے نبی sym-1نے حرم قرار دیا ہے اور یہ بات ہمارے پاس چمڑے پر لکھی ہوئی موجود ہے۔

عہدِ نبوی sym-1میں قرآن مجید بھی "ادیم "پر لکھا جاتا تھا۔ جیسا کہ درجِ ذیل روایت میں ہے

‌فأعزم ‌على ‌كل ‌رجل ‌منكم ما كان معه من كتاب اللّٰه شيء لما جاء به، وكان الرجل يجيء بالورقة والأديم فيه القرآن4
پس میں تاکید کے ساتھ تمہیں حکم دیتا ہوں کہ قرآن کریم کا جو حصہ بھی آپ کے پاس ہے (ابتداء وحی سے لے کر اب تک )لے آؤ،اور پھر کوئی چمڑا اور کوئی ورقہ لے کر آتا جس پر قرآن لکھا ہوتا تھا۔

قضیم

قضیم سفید رنگ کی کھال اور چمڑے کو کہتے ہیں جو چرمی کاغذ کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔اسے پہلے تیز دھار چھریوں سے چھیل کر صاف کر لیا جاتاپھر اُس کو کھردرے پتھر سے خوب چکنا کیا جاتا تھااور پکی ہوئی مٹی سے خوب سینک کر سفید اور چمک دار بنادیا جاتا تھا۔اس طرح اس چمڑے کے کاغذ پر حروف ےنقوش زیادہ نفیس اور خوبصورتی سے نقش ہوتےتھے۔قبل از اسلام "قضیم "عرب میں لکھنے کے کام آتا تھا۔اسی طرح ظہور اسلام کے بعد قرآن مجید کی کتابت بھی "قضیم "پر ہوتی تھی۔ ابن شہاب زہری سے مروی ہے:

‌قبض ‌رسول ‌الله ‌صلى ‌الله ‌عليه ‌وسلم ‌والقرآن في العسب والقضم والكرانيف. اللخاف5
نبی کریم ﷺکے رحلت فرمانے کے وقت قرآن مجید عسیب ،قضیم اور کرانیف میں محفوظ تھا۔

عسیب و کرنافہ

وحی الہٰی کے نزول کے وقت جن اشیاء پر کتابت کی جاتی تھی اُن میں سے ایک "عسیب" تھاجس کا عمومی ترجمہ کھجور کی شاخ کا وہ حصہ ہے جس پر سے پتے اتار دیئے گئے ہوں" کر نافہ’’ جس کی جمع کر انیف ہے کھجور کی شاخ کاٹ لینے کے بعداس حصہ کو کہتےہیں جو کھجور کے تنے سے متصل رہتا ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس کو شاخ کی جڑ بھی کہا جا سکتا ہے۔ وہ ایک مضبوط قسم کی لکڑی کی تختی ہوتی تھی جس کی سطح ملائم اور شفاف ہونے کی وجہ سے اس پر بآسانی کوئی چیز تحریر کی جاسکتی تھی۔ روایت میں مذکور ہے:

ان الوحى كان يكتب على عهد رسول اللّٰه من على العسب والكرانيف6
حضور sym-1کے دور مبارک میں وحی الٰہی عسب اور کرانیف پر لکھی جاتی تھی۔

اقتاب

یہ"قتب"کی جمع ہے جس کے معنی اُونٹ کاکجاوہ اور پالان کے ہیں۔ اس میں استعمال ہونے والی لکڑی پر بھی کاتبینِ وحی پیغام الٰہی کو تحریر فرمایاکرتےتھے۔ 7

عظام

عظام عظم کی جمع ہے جس سے مراد ہڈیاں ہوتی ہیں۔ عظام میں درج ذیل اشیاء شامل ہوتی تھیں:

اكتاف

اکتاف "کتف" کی جمع ہے جس سے مراد اونٹ یا بکری کے شانے کی چوڑی ہڈی ہے۔ جب وہ سوکھ جاتی تھی تو اس پر لکھا جاتا تھا۔اس کے متعلق حافظ ابن حجر sym-4لکھتے ہیں:

الأكتاف جمع كتف ‌وهو ‌العظم الذي للبعير أو الشاة كانوا إذا جف كتبوافيه8
اِکتاف ،کتف کی جمع ہے اور یہ اُونٹ یا بکری کی ہڈی کو کہا جاتا ہے۔ جب وہ خشک ہو جاتی تھی تو پھر اس پر (تحریر وغیرہ )لکھتے تھے۔

دوسری روایت میں حضرت زیدsym-5 سے کتف کے متعلق مروی ہے:

‌لما ‌نزلت ‌هذه الآية: لا يستوي القاعدون من المؤمنين . دعا رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم- بالكتف ودعاني وقال:، اكتب...9
جب یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی(لا يستوي القاعدون۔۔۔فی سبیل اللہ ) تو آپ sym-1نے شانہ کی ایک ہڈی طلب فرمائی اور مجھے بلا کر حکم فرمایا کہ اس پر (نازل شدہ وحی )لکھو۔۔۔

اس حوالہ سے ایک اور روایت حضرت عبدالرحمن بن ابو بکر sym-5سے بھی مروی ہے:

لما ثقل رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم- دعا عبد الرحمن بن أبي بكر فقال:، ‌ائتني ‌بكتف ‌حتى أكتب لأبي بكر كتابا لا يختلف عليه.10
جب آپsym-1 کی طبعیت بوجھل ہوگئی تو آپsym-1نے حضرت عبد الرحمن بن ابو بکرsym-5 کے ذریعہ مجھے بلاکر فرمایا کہ میرے پاس (بکری یا اُونٹ کے شانے کی) ہڈی لاؤ تاکہ میں ابو بکر sym-5کے لیے ایک تحریر نامہ لکھ دوں جس کی وجہ سے اختلاف واقع نہ ہو۔

ضلع

"ضلع"سے مراد اُونٹ کے پہلو کی ہڈی ہوتی ہے اور اس کی جمع اضلاع آتی ہے۔ یہ وہ ہڈی ہے جس پرعہدِ رسالت sym-1 میں کتابت ِ وحی ہواکرتی تھی۔ حضرت زید بن ثابت sym-5سے مروی ہے:

‌فجعلت ‌أتتبع القرآن من صدور الرجال ومن الرقاع ومن الإضلاع ومن العسب11

میں نے قرآن کریم کو لوگوں کے سینوں سے، (جمع شدہ )اوراق سے، ہڈیوں سے اور خشک ٹہنیوں سے جمع کرنا شروع کیا۔

اہل عرب کے ہاں ہڈیوں پر لکھنے کا رواج اس لیےتھا کیونکہ اس پرلکھی ہوئی تحریرکو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جاسکتا تھا اور اپنی پائیداری میں بھی یہ ہڈیاں بے مثل تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ عرب میں کاغذ پہنچنے کے بعد بھی عہدِ بنوعباس تک ہڈیوں پر لکھا جاتا رہا۔

لخاف

عہد ِنبویsym-1 میں جن اشیاء پر وحی الٰہی لکھی جاتی تھی اِن میں سے ایک" لخاف"بھی تھی۔ یہ "لخفة"کی جمع ہے جو سفید پتھر کی پتلی پٹی یا ٹکڑے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے متعلق ابن الندیم sym-4لکھتے ہیں :

‌وهي ‌الحجارة الرقاق البيض12
اور وہ سفید باریک پتھر ہے۔

حضرت ابوبکر صدیق sym-5نے جب حضرت زید بن ثابت sym-5کو جمعِ قرآن کریم کا حکم دیا تو تدوین قرآن کےلیے جمع کردہ ماخذ کے حوالہ سے انہوں نے فرمایا :

‌فجعلت ‌أتتبعه ‌من الرقاع والعسب واللخاف. 13
تو میں (زید بن ثابت )sym-5نے قرآن کریم کو مختلف پتھروں ،اوراق ا ور ٹہنیوں سے جمع کرنا شروع کردیا۔

یہاں اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ لخاف ہر گرے پڑے پتھرکو نہیں کہا جاتا اور نہ ہی یہ کوئی عام معمولی پتھر ہوا کرتا تھا بلکہ یہ پتھر کی وہ قسم تھی جسے بڑی ترتیب اور مشقت کے ساتھ کاٹ کر اس سے تختیاں بنائی جاتی تھیں۔آج کے دور میں اس کو سمجھنے کے لیے سنگ مرمر کی مثال دی جاسکتی ہے جو بڑی محنت کے ساتھ تراش خراش کے بعد مختلف خوبصورت سفید اور پتلی تختیوں کی شکل میں تیار کیا جاتا ہے۔"لخاف "بھی اسی طرح کا پتھر تھا جس پر وحی لکھی جاتی تھی۔

قرآن کریم کو ابتدائی زمانے میں مختلف اشیاء پر لکھ کر محفوظ کرنے کا کام بہت اہم تھا کیونکہ اس کے ذریعہ اسلامی تعلیمات کو محفوظ کیا گیا اور آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کا بندوبست کیا گیا۔ اُس وقت کاغذ کی عدم دستیابی یا کمیابی کے باعث، کھجور کے پتوں، چمڑے، پتھروں اور ہڈیوں جیسے دیرپا مواد کا استعمال کیا گیا۔ یہ اقدام اس بات کی ضمانت تھا کہ قرآن کا اصل متن محفوظ اور مستند رہے۔ صحابہ کرامsym-7 کی محنت اور لگن کی بدولت قرآن مجید کا ہر لفظ اسی طرح محفوظ ہواجس طرح اللہ اور اس کے رسول sym-1کا حکم تھا اور پھر ان نسخوں کو یکجا کر کے باقاعدہ مصاحف کی شکل میں مرتب کیا گیا۔ اس تاریخی عمل نے نہ صرف اسلامی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کیا بلکہ دین اسلام کے بنیادی مصدر کی حفاظت کو یقینی بنایا جو آج بھی اسی اصل شکل میں موجود ہے اور مسلمانوں اور تمام انسانوں کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔


  • 1  محمد مصطفی اعظمی، کتاب النبی ﷺ، مطبوعۃ: المکتب الاسلامی، بیروت، لبنان، 1978م، ص: 112-115
  • 2  ابو القاسم الحسين بن محمد الاصفهانی، المفردات فی غریب القرآن، مطبوعۃ: دار القلم، دمشق، السوریۃ، 1412ھ، ص:361
  • 3  أبو عبد الله أحمد بن محمد الشيباني، مسند الإمام أحمد بن حنبل، حديث:17272، ج-28، مطبوعة: مؤسسة الرسالة، بيروت، لبنان،2001م، ص: 508
  • 4  ابوداؤد سليمان بن الاشعث السجستاني،كتاب المصاحف، مطبوعة: الفاروق الحديثة، مصر، القاهرة، 1423 هـ، ص:101
  • 5  ابو القاسم محمود بن عمرو جار الله الزمخشري، الفائق في غريب الحديث والأثر، ج-2، مطبوعة: دار المعرفة، لبنان، (لیس التاریخ موجودا)، ص:431
  • 6  to be checked
  • 7  جلال الدین عبد الرحمن بن أبی بکر السیوطی، الإتقان في علوم القرآن، ج-1، مطبوعۃ: الهيئة المصرية العامة للكتاب، مصر، 1974م، ص:207
  • 8  ابو الفضل احمد بن علی ابن حجر العسقلانی، فتح الباری شرح صحیح البخاری، ج-9، مطبوعۃ: دار المعرفہ، بیروت، لبنان، 1379ھ، ص:14
  • 9  أبو عبد الله محمد بن سعد البصري، الطبقات الكبرى، ج-4، مطبوعة: دار الكتب العلمية، بيروت، لبنان، 1990 م، ص:159
  • 10  ایضاً، ج-3، ص: 134
  • 11  عثمان بن عمر أبو عمرو الداني، المقنع في رسم مصاحف الأمصار، مطبوعۃ: مكتبة الكليات الأزهرية، القاهرة، مصر، (لیس لتاریخ موجودا)، ص: 14
  • 12  ابوالفرج محمد بن اسحاق الشیعی المعروف ابن ندیم، الفھرست، مطبوعۃ: دارالمعرفۃ، بیروت، لبنان، 1997م،ص: 35
  • 13  ابو القاسم محمود بن عمرو جاراﷲ الزمخشری، الفائق فی غریب الحدیث والاثر، ج-2، مطبوعۃ: دار المعرفۃ، بیروت، لبنان، (لیس التاریخ موجوداً)، ص:431

Powered by Netsol Online