اُسْطُوانَہ وفود اس مقام کا نام ہے جہاں حضورﷺمختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے ملاقات اور تبادلہءِ خیال فرمایاکرتے تھے۔آنے والے مہمانوں میں سےجو خوش قسمت اسلام قبول کرتے انہیں یہ سعادت بھی یہیں میسر آتی۔یہ ستون ،"اسطوانۃ علی" کے پچھلی طرف شمال کی جانب واقع ہے۔یہ ستون بھی بارگاہ رسالت مابﷺ کی مقدس جالیوں سےمتصل ہے۔