Encyclopedia of Muhammad

اُسْطُوانَہ حَنَّانَہ

اونٹ کے بچے کے رونے کو عربی میں حَنَّانَہ کہتے ہیں ۔" اُسْطُوانَہ حَنَّانَہ " مسجد نبوی ﷺمیں اس جگہ پر قائم ہے جہاں حضورﷺ کھجور کے تنے کےستون کے پاس کھڑے ہوکرخطبہ دیاکرتےتھے اور کبھی کبھی اس کا سہارہ بھی لے لیا کرتے تھے۔حضورﷺکے لیے 2 ہجری میں لکڑی کا ممبر بننے کے بعدجب آپ ﷺجمعہ کے دن ممبر پرتشریف فرماہوکر خطبہ پڑھنے لگے تو کھجور کا یہ تنابآواز بلند رونے لگا تھا۔آپﷺ نے فرطِ محبت سےچھوٹے بچے کی طرح اس تنے کواپنے وجود پاک سے چمٹایا تووہ سسکیاں لے کر چپ ہوگیا۔اس تنے کو بعد میں اسی جگہ دفن کردیاگیاتھا۔اب اس مقام پر جو پختہ ستون تعمیرکیا گیاوہ اُسْطُوانَہ حَنَّانَہ کہلاتاہے۔یہ محرابِ نبوی ﷺ کے دائیں جانب ریاض الجنّہ کے ستونوں میں سے ایک ستون ہے۔