یہ ستون اس جگہ قائم ہے جہاں آپﷺ نماز تہجد ادافرماتےتھے ۔اس جگہ کے سامنےحضرت فاطمہ کاگھرتھا۔ابتداء میں یہ جگہ رسول ﷺ کے زمانے کی مسجد اور خلفائےراشدین کی مسجد سے باہر تھی۔اموی خلیفہ ولید بن عبدالملک کے دور میں اس جگہ کومسجدِ نبویﷺ میں شامل کیا گیا۔اب یہاں باقائدہ کوئی ستون موجود نہیں ہے بلکہ ایک محراب نماہے،جسے محرابِ تہجدکہتے ہیں۔