مدینہ منورہ کا ایک پہاڑ جہاں مسلمانوں اور اہلِ مکہ کے درمیان 3 ہجری میں غزوہ اُحد وقوع پذیر ہوا۔ یہ مشرق سے مغرب کی سمت تقریباً 7.5 کلو میٹر طویل پہاڑ ہے جس کی اونچائی1077 میٹر یعنی تقریباً 3533 فٹ ہے۔ حضور ﷺ نے اس پہاڑ سے اپنی محبت اور اس پہاڑ کی آپ ﷺ سے محبت کا ذکر فرمایا ہے۔