جیٹ سٹریمز زمین سے بلندی پر چلنے والی ہواؤں کے طویل دھارے ہیں۔ یہ ہوائیں مشرق کی طرف 8-15 کلومیٹر کی اونچائی پر چلتی ہیں۔جیٹ سٹریمز اس جگہ وجود میں آتی ہیں جہاں درجہ ہرارت میں بہت فرق پایا جاتا ہے۔ ان ہواؤں کی رفتار عموما 129-225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ ان کی رفتار 443 کلومیٹر فی گنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔